According to the Quran-e-Karim, all mankind are equal(تمام انسان برابر ہیں),& that Allah does not look to our race or color, but to our piety and righteous actions.[49:13]
خواجہ فضل الدین کلیامی خطہ پوٹھوار میں سلسلہ چشتیہ صابریہ کے عظیم بزرگ جنہیں شہنشاہ کلیام کہتے ہیں۔
ولادت
خواجہ فضل الدین کلیامی 1223ء بمطابق 1808ء میں کلیام سیداں تحصیل گوجرخان ضلع راولپنڈی میں پیدا ہوئے۔
حسب و نسب
آپ کے دادا خواجہ ذکاء الدین محمدی پور ضلع گجرات سے ہجرت کرکے کلیام سیداں میں آکر آباد ہوئے۔ آپ کا تعلق خاندان بنو ہاشم سے ہے۔ آپ سہام قریشی ہونے کے ناتے علی المرتضیٰ سے نسبی تعلق رکھتے ہیں۔ حافظ ذکاء الدین نے کلیام کے سہام قریشی خاندان میں شادی کی۔ ان کے بیٹے حافظ فتاء اللہ ہاشمی ہیں جن کے ہاں تین بیٹے حافظ نور احمد، حافظ غلام رسول اور خواجہ فضل الدین کلیامی پیدا ہوئے۔ ان تینوں میں سے صرف حافظ نور احمد نے شادی کی۔ دوسرے دونوں بھائیوں نے شادیاں نہیں کیں۔
علمی مراحل
آپ دینی علوم کے علاوہ دنیاوی علوم پر بھی دسترس رکھتے تھے۔ خوش نویسی میں بھی بڑے ماہر تھے۔ علوم ظاہری میں بڑے بڑے علما آپ کے سامنے بول نہ پاتے تھے۔ اصول یہ ہے کہ پیاسا کنویں کے پاس جاتا ہے لیکن فضل الدین کلیامی کے لیے یہ اصول ہی بدل گیا۔ آپ کے دادا مرشد خواجہ سید مظہر علی شاہ چشتی صابری جلال آبادی نے اپنے خلیفہ خواجہ محمدشریف خان کو حکم دیا کہ کلیام کی بستی میں ایک ایسے بچے کی ولادت ہونے والی ہے جو اپنے وقت کا بلند مرتبہ ولی اللہ ہوگا۔ لہذا آپ کلیام چلے جائیں اور اس بچے کی ظاہری وباطنی تعلیم وتربیت کریں۔ مرشد کامل کا حکم سنتے ہی خواجہ محمد شریف خان دہلی سے روانہ ہوکر کلیام اعوان آباد ہو گئے۔ موضع کلیام سیداں سے موضع کلیام اعوان دو کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ آپ بڑے بھائی حافظ غلام رسول کے ساتھ کلیام اعوان آکر خواجہ محمد شریف سے تعلیم حاصل کرتے رہے۔ رفتہ رفتہ مرشد کامل کی محبت، توجہ اور کشش کے سبب اپنے بڑے بھائی حافظ غلام رسول کے ساتھ کلیام سیداں سے کلیام اعوان ہی مستقل طور پر آ گئے اور عمر بھر مرشد کامل کی خدمت میں مصروف رہے۔ آپ سلسلہ چشتیہ صابریہ کے وہ عظیم اولیاء ہیں جس سے اس سلسلہ کو دنیا بھر میں فروغ حاصل ہوا آپ بابا فرید گنج شکرسے خصوصی نسبت رکھتے تھے اورآپ خواجہ علی احمد صابرکلیر شریف کی نسبت سے صابری کہلاتے ہیں۔
وفات
آپ کا وصال 1308ء بمطابق یکم جنوری 1892ء بروز جمعہ المبارک ہوا۔ نماز جنازہ پیر سید مہر علی شاہ گولڑوی نے پڑھائی۔ نماز جنازہ میں لوگوں کا اس قدر ہجوم تھا کہ پیر سید مہر علی شاہ گولڑوی کو گھوڑے پر سوار ہو کر صفیں درست کرانا پڑیں۔ آپ کا مزار کلیام شریف میں اپنے پیر ومرشد حافظ محمد شریف خان چشتی کے قریب ہی ہے
حوالہ جات
تذکرہ اولیائے پوٹھوارصفحہ 287 صاحبزادہ مقصود احمد صابری، ہاشمی پبلیکیشنز راولپنڈی
قطب شاہی علوی کھوکھر میاں محمد یعقوب علوی بیروٹوی دیوال ڈھرنال اعوان پورہ اللہ یار خان یوسف جبریل ڈھوک اعوان ٹی سی ایس کورئیر Awan and Other Tribes Population سلطان بازید محمد چھنی تاجہ ریحان بیروٹ کھودے غلام مرتضٰی ملک شہید حکیم احمد الدین بھرپور واصف علی واصف خواجہ شمس الدین سیالوی ابوالفضل کرم الدین دبیر حافظ غلام احمد حافظ محمد مقبول الرسول للہی قاضی شمس الدین حضرت سلطان باہو بابر افتخار دیگر مسلم قبائل غلام نبی للہی اولمپیئن ملک محمد نواز میجر جنرل تجمل حسین ملک مل اعوان مکھڈ شریف محمد حمید شاہد عبدالستار علوی خواجہ زین الدین شور کوٹ ملک منور خان نامزد نشان حیدر جبی غلام اللہ خان محمد جمال الدین ملتانی حفیظ ماہی محمد یار فریدی مرزا عبدالقادر بیدل غازی سید سالار مسعود خواجہ امیر احمد بسالوی محمد اکرم نشان حیدر سلطان غلام دستگیر فخر کشمیر کندوال گنگ اعوان خادم حسین رضوی احسان الحق قادری گنگال اعوان سید حامد سبزواری ردھانی ائیر مارشل نور خان اعوان دوسروں کے نکتہ نظر سے مرزا مظہر جان جاناں تریڑ اعوان برادری بھمب اعوان یاسین ملک بھون سعد حسین رضوی ملک میاں محمد ملک المدرسین عطا محمد بندیالوی دامن مہاڑ قاضی سلطان محمود قاضی نور عالم تاریخ اعوان حزیر اعوان خواجہ فضل الدین کلیامی بھاگوال حافظ دوست محمد للہی چاہ اگرال ملک پور اعوان شریف بلال آباد ڈیرۂ اعوان نور سلطان القادری سلطان ریاض الحسن مجوکہ میاں صاحب قصہ خوانی ڈھوک بدہال مرجان اعوان ڈھوک بازا راستی بی بی انور بیگ اعوان خواجہ احمد خان میروی پنڈوال شیر محمد اعوان محمد علی مکھڈوی مشعال ملک اوچھالی سیلواں موڑہ گنگال شیر شاہ اعوان وکٹوریہ کراس اعوان کڑی سلوئی شریف غازی ممتاز قادری ڈھوک گنگال اعوان جینیاتی تھیوری اعوان کلاں میاں محمد جیون گھلی اعوان خواجہ شمس الدین سید پوری محمد عبیداللہ علوی احمد ندیم قاسمی سولنگی اعوان